بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

آج بھارت میں ایک ہی نام بلاول بھٹو گونج رہا ہے، شرجیل میمن

Thursday, 5 June, 2025

سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری، بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف پیش کیا۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلاول بھٹو پورے خطے کیلئے امید کی کرن ہیں، بلاول نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن کے لیے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع کیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کے بہترین نگہبان ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *