بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.2°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 13 صفر 1448

آر اوز کیخلاف ہماری درخواست کی بنیاد پر الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں: بیرسٹرگوہر

Friday, 15 December, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے، آر اوز کے خلاف ہماری درخواست کی بنیاد پر الیکشن ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جاسکتا، اس سے دھاندلی ہوسکتی ہے، ججوں کو ریٹرننگ افسران بنایا جائے ، جس سے الیکشن شفاف ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو انتخابات ہونے تھے، الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونےکا بہانہ بنایا، ہم سپریم کورٹ گئے اور 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین پارٹی کے لیڈر ہیں، سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتا،کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *