بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

آصف زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

Wednesday, 5 April, 2023

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے جہاں اُن کا ایئرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں نے استقبال کیا۔آصف علی زرداری ایک ماہ قبل طبیعت ناسازی کے بعد علاج کی غرض سے دبئی گئے تھے جہاں اُن کی سرجری بھی ہوئی۔ وطن واپسی کے بعد سابق صدر کل سے سیاسی محاذ سنبھالیں گے اور ملکی موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں