بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

آصف زرداری پر الزامات پر عمران خان کو بھی سمن کیا جاسکتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ

Friday, 3 February, 2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر ا لزامات کے معاملے پر عمران خان کو بھی سمن کیا جاسکتا ہے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں،ریاست کو حق ہے کہ شیخ رشید سے پوچھے کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں۔شیخ رشید کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔انہوں نے سمن کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے سمن جاری کرنے سے متعلق حکم دیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کو ہم نے نہیں کہا تھا کہ آپ اتنا بڑا الزام لگائیں ا لیکشن کمیشن کو ہم نے نہیں کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ کرے۔فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیٹی نے مقدمہ کروایا تھا۔فواد چوہدرچی کے منہ پر کپڑا ڈالنے کی انکوائری کروا رہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *