بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

ازبکستان میں کھانسی کا بھارتی شربت پینے سے18بچے جاں بحق

Thursday, 29 December, 2022

تاشقند:وسط ایشیائی ریاست ازبکستان میں بھارت میں تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے18بچے جاں بحق ہوگئے۔ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے بھارت کی دوائیں تیار کرنے والی کمپنی کی کھانسی کی دوا پی تھی۔لیبارٹری ٹیسٹ میں کھانسی کے شربت میں مضرصحت کیمیکل کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں کو دو سے سات روز تک دوا پلائی گئی تھی،بچوں کے والدین نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے،رواں سال کے آغاز میں افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھی بھارت کا کھانسی کا شربت پینے سے70سے زائد بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *