بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

اسمبلیاں توڑتے وقت اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا،حماد اظہر

Friday, 27 January, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ اسمبلیاں توڑتے وقت تحریک انصاف کو اچھی طرح مشکلات کا اندازہ تھا۔چوہدری پرویز ا لٰہی کے بیان پر پاکستان تحریکانصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نے اتحادی چوہدری پرویز الٰہی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد کی قدر کرتے ہیں لیکن رایتی سودے بازی کی سیاست کو رد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاست ہے کبھی ایک سے ملکر حکومت بنائیں کبھی اور دوسرے سے،ووٹ بینک کوئی ہے نہیں،چار بند ے ادھر سے لیے اُدھر سے اور پارٹی بنالی۔حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ کل فواد چوہدری کا کوئی نقصان نہیں ہوا،وہ قوم کا ہیرو بنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ بجے فواد چوہدری کو عدالت لانا تھا جج کی کوئی مصلحت ہوگئی وہ بھی مطمئن نظر آئے۔سابق وفاقی وزیر نے ڈالر کی قدر سے متعلق کہا کہ اب مہنگائی آئے گی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں