بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 14 صفر 1448

اسکاٹ لینڈ کے ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش

Monday, 1 May, 2023

ایڈنبرا: اسکاٹ لینڈ کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک نجی جزیرہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ جزیرے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔اسکاٹ لینڈ کے قصبے گیٹ آف فلِیٹ سے تقریباً 10 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود 25 ایکڑ کے غیر آباد ’بارلوکو جزیرے‘ کو گیلبریتھ گروپ نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا۔اس جزیرے میں موسم سرما میں جنگلی حیات کے پانی پینے کے لیے صرف ایک تالاب ہے اس کے علاوہ کوئی عمارت یا سروس موجود نہیں ہے۔لِسٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ بارلوکو جزیرہ اسپیشل سائنٹیفک انٹرسٹ کے بورگ کوسٹ سائٹ کا حصہ ہے جس کا مطلب ہے کہ برطانوی حکومت اس کے قدرتی علاقوں کی حفاظت کرتی ہے۔لِسٹنگ ایجنٹ ڈیوڈ کوری کے مطابق خریدار کو جزیرے پر توانائی کے لیے سولر پینل یا گرڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ کوئی ذریعہ اپنانا پڑے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *