بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Wednesday, 8 January, 2025

امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان جاری ہے، کنساس سٹی میں برف باری کا بتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا ہے، میزوری اور کنساس میں حادثات کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کا الرٹ برقرار ہے، انگلینڈ اور ویلز میں سیلاب کی 500 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔لنکنشائر اور لیسٹر شائر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، لنکاشائر، یارک شائر، نارتھ ایسٹ اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کر دیے گئے۔رپورٹس کے مطابق برف باری کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، برفباری بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں