واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض نئے ایچ ون بی ویزا درخواست گزاروں پر عائد ایک لاکھ ڈالر فیس کی پابندی مزید ایک سال کے لیے بڑھا دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پابندی اب ستمبر 2027 تک جاری رہے گی۔
ایچ ون بی ویزا امریکی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے بعض حصوں کا غلط استعمال کیا گیا اور کم اجرت والے غیر ملکی کارکنوں کے ذریعے امریکی ملازمین کو متاثر کیا گیا۔
نئے حکم کے تحت امریکا سے باہر موجود بعض ایچ ون بی درخواست گزاروں کے لیے ویزا درخواست کے ساتھ 1 لاکھ ڈالر کی ادائیگی ضروری ہوگی، تاہم مخصوص حالات میں قومی مفاد کی بنیاد پر استثنا دیا جاسکتا ہے۔
یہ پالیسی پہلی مرتبہ ستمبر 2025 میں نافذ کی گئی تھی۔ اس کے نفاذ کو قانونی چیلنج بھی درپیش ہے، جبکہ بوسٹن کی ایک وفاقی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت ہے۔





تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں