بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 20.9°C
Sunday, 20 September 2026 | پاکستان: 9 ر بیع الثانی 1448

پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف۔ احسن اقدام!

Sunday, 20 September, 2026

خطہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پوری دُنیاکی معیشت کوجھنجھوڑکررکھ دیا ہے ۔ خصوصاًتوانائی کے حوالے سے پوری دُنیامیں قیمتیں آسمان کوچھورہی ہیں ۔ یورپ ، روس ، چین،وسط ایشیائی ممالک میں بھی تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پرہیں ۔جہاں آبنائے ہرمزکی بندش کی وجہ سے ترسیل متاثرہے تووہیں امریکہ ۔ایران میں امن معاہدے کے باوجودکشیدگی جاری ہے۔اِس حوالے سے اگرپاکستان کاکرداردیکھاجائے توپاکستان نے نہ صرف دوجنگی طاقتوں کومذاکرات کی میزپربٹھایابلکہ دونوں ممالک نے بھی پاکستان پربھرپوراعتماد کرتے ہوئے آپسی مذاکرات کیلئے ۔ پاکستان کی ثالثی میں ہی ”اسلام آباد ٹاکس ” ہوئیں اورامن معاہدہ ہوا ۔ لیکن۔ چندوجوہات کی وجہ سے دونوں جانب سے پھر کشیدگی جاری ہے اورآبنائے ہرمزکی بندش کی بدولت پوری دُنیاکی تجارت متاثرہوچکی ہے۔لیکن۔اِس تمام ترصورتحال کے باوجود وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمدشہبازشریف نے گزشتہ روزہی شہریوں کو پیٹرول ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی اسکیم کا اجراء کیا ہے ۔جس کے تحت 2 ویلر، 3 ویلر اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جارہی ہے۔ 2 ویلر کیلئے 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑی کیلئے 30 لیٹر پیٹرول پر ریلیف دیا جارہاہے۔اِس سکیم میں 15 سال پرانی موٹرسائیکلیں اور 20 سال پرانی گاڑیاں بھی اہل ہیں۔حکومت نے اسکیم میں توازن رکھا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے فائدہ اٹھا سکیں، 800 سی سی تک کی گاڑیاں ملک کی 50 فیصد گاڑیوں کو کور کرتی ہیں اور 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں اس اسکیم سے مستفید ہوں گی۔پیٹرول ریلیف پروگرام 2 حصوں میں تقسیم ہے، پہلے مرحلے میں شہریوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سم اور شناختی کارڈ کا میچ ہونا ضروری ہے۔اِس کے بعدشہری کو اسی سم سے اپنا سی این آئی سی نمبر بھیجنا ہوگا، اس کے بعد بائیک یا گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، رجسٹریشن کا صوبہ اور دیگر مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔سکیم کیلئے گاڑی یا بائیک کی رجسٹریشن کی تاریخ بھی ضروری ہے اور متعلقہ کاغذات شہری کے پاس موجود ہونا لازمی ہیں۔اِس سکیم میں انتہائی حوصلہ افزاء اقدام یہ ہے کہ معلومات میں کمی کی صورت میں شہری کو پیغام کے ذریعے بتایا جائے گا کہ کون سی معلومات نامکمل ہیں اور رجسٹریشن کا عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہوگا۔جس نمبر سے پیغام بھیجا جائے گا وہ صارف کے اپنے نام پر ہونا چاہیے جبکہ گاڑی یا بائیک کی رجسٹریشن کا صوبہ اور رجسٹریشن نمبر بھی ضروری ہوگا۔’گاڑی کے لیے 10 لیٹر اور بائیک کے لیے 5 لیٹر کا ٹوکن ہوگا اور شہری پٹرول پمپ پر ٹوکن دکھا کر پیٹرول حاصل کرسکیں گے، جبکہ رجسٹریشن کے بعد پیٹرول لینے کے وقت 9771 پر TOK لکھ کر پیغام بھیجنا ہوگا۔ اس پورے معاملے کی تفصیل سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جبکہ پٹرول پمپ مالکان کے لیے الگ ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمدشہبازشریف نہ صرف روزانہ کی بنیادپراِس حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں بلکہ اِس سکیم کے حوالے سے وزارت خزانہ،وزارت پیٹرولیم ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی روزانہ کی بنیادپروزیر اعظم کورپورٹ پیش کرے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںتمام 146 فیول پمپس پر رجسٹرڈ شہریوں کو ریاعتی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے ۔اِس حوالے سے شہریوں کی آسانی کیلئے تمام پیٹرول پمپس پر رجسٹریشن کے طریقہ کار کے بینرز بھی آویزاںکردیئے گئے ہیں ۔جبکہ غیر رجسٹرڈ شہری بھی موقع پر کھڑے کھڑے چند ہی منٹس میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔اِس حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ بھی تمام پیٹرول پمپوں پرموجود ہے تاکہ کسی بھی شہری کیساتھ کوئی زیادتی نہ ہو۔اِس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کسی بھی شکایت کی صورت میں 9771پرآگاہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیںاورسکیم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم بھی مکمل طورپرمتحرک ہے۔اِس میں کوئی شک نہیں کہ خطہ میں کشیدگی کی بدولت جہاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسماں کوچھورہی وہیں اِس کااثرتمام ممالک پرپڑرہاہے ۔اِس کے باوجودوزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف انتہائی احسن اقدام ہے جوکہ مشکل وقت میں عوام کیلئے ایک سہاراہے اور اِس سکیم سے نہ صرف سفیدپوش طبقہ مستفید ہوگابلکہ مزدور،دیہاڑی داراورموٹرسائیکل سواربھی مستفید ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *