ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے علاقوں میں غذائی اشیا اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق غوز گڑھی ایک، بوشہرہ 4 اور تری منگل کو 7 ٹرک سامان پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں کو خوراک و ادویات کی ترسیل کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ے کہ امن معاہدے کی رو سے بنکرز گرانے کا کا م جلد شروع کیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں بالش خیل اور خار کلی میں مورچے ختم کیے جائیں گے۔





