بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، لیاقت بلوچ

Saturday, 15 July, 2023

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو جماعت ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، پچاس فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ مقررہ وقت سے ہٹ کر انتخابات میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں لیکن پکڑ دھکڑ کی آڑ میں نئی سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں کریں گے۔جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے صدر جاوید قصوری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *