بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 20 September 2026 | پاکستان: 9 ر بیع الثانی 1448

ایبٹ آباد: مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد دب گئے، 7 لاشیں نکال لی گئیں

Sunday, 24 December, 2023

ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد دب گئے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے گاﺅں تریڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملبے سے 7 لاشیں نکالیں۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *