بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 37.1°C
Friday, 10 July 2026 | پاکستان: 25 محرم 1448
ایرانی وزیرخارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، امریکی حملے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کیخلاف ورزی قرار

ایرانی وزیرخارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، امریکی حملے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کیخلاف ورزی قرار

Friday, 10 July, 2026

تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ ہوا، ایرانی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے گفتگو کے دوران امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزی قرار دیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کیخلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا، اگر امریکی حکام اس معاہدے کی پابندی نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا تسلسل ہوگا۔ایرانی وزیرخارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے مزید فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *