بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Wednesday, 11 November 2026 | پاکستان: 2 جمادی الثانی 1448
ایران

ایران نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ اور جوہری توانائی ایجنسی کو خط لکھ دیا

Wednesday, 11 November, 2026

تہران: ایران نے جوہری معلومات پر انعام دینے کے امریکی اعلان پر اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے کو خط لکھ دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایران کے جوہری پروگرام کی معلومات دینے پر 2 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف اب ایران نے اقوام متحدہ اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کوخط لکھ دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نےخط میں عالمی اداروں سے امریکی اقدام کی مذمت کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی پیشکش سے جاسوسی اور تخریب کاری کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، ایرانی جوہری تنصیبات سے وابستہ سائنسدانوں اور عملےکو نشانہ بنانےکے خطرات ہوسکتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے آئی اے ای اےکے حفاظتی نگرانی کے نظام کی ساکھ بھی متاثرہوگی، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اس معاملے پر امریکا کو جواب دہ ٹھہرائیں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی بھی اس معاملے کو بورڈ آف گورنرز کے سامنے اٹھائے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *