بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Wednesday, 11 November 2026 | پاکستان: 2 جمادی الثانی 1448
پنک کاؤنٹرز

خواتین کے لیے ’پنک کاؤنٹرز‘متعارف : مفت اسکوٹی کی تربیت

Wednesday, 11 November, 2026

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے خواتین کو دفتری امور میں آسانی اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام پولیس خدمت مراکز اور ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی ’پنک کاؤنٹرز‘ قائم کر دیے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد خواتین کی پرائیویسی اور عزتِ نفس کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین اور طلبہ کی سہولت کے لیے متعدد نئے اقدامات متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت طالب علم موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس اسی روز حاصل کرسکیں گے، خواتین کو مفت اسکوٹی چلانے کی تربیت دی جائے گی جبکہ ڈرائیونگ لائسنس گھر بیٹھے بھی منگوایا جاسکے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی قیادت میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آسان اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔ان کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، طلبہ کو سہولت فراہم کرنا، سڑکوں پر حفاظت کو بہتر بنانا اور ٹریفک پولیس کی خدمات تک شہریوں کی رسائی آسان بنانا ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک افسر کے مطابق خواتین کے لیے پولیس خدمت مراکز اور ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی پنک کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ان کاؤنٹرز پر صرف خواتین اہلکار تعینات ہوں گی، جہاں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ان کاؤنٹرز پر خواتین درخواست گزاروں کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات دی جائیں گی تاکہ انہیں انتظار اور غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس انتظام کا مقصد خواتین کی رازداری، عزت اور سہولت کا خاص خیال رکھنا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اہل طلبہ کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں بڑی سہولت فراہم کی ہے۔اس اقدام کے تحت لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے بعد 42 روز انتظار کرنے کی لازمی شرط ختم کردی گئی ہے اور طلبہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسی روز موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے۔یہ خصوصی سہولت یکم نومبر سے 30 نومبر 2026 تک اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں دستیاب ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے سے روکنا اور انہیں قانونی طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *