بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.7°C
Friday, 18 September 2026 | پاکستان: 7 ر بیع الثانی 1448
ایندھن کا ذخیرہ کم

ایندھن کا ذخیرہ کم:ملک میں پیٹرول اور ڈیزل بحران کا خطرہ

Friday, 18 September, 2026

کراچی: ملک میں ایندھن کا ذخیرہ کم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کو ہنگامی خط لکھ دیا، جس میں سرمایے کی قلت کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری متاثر ہونے سے خبردار کیا گیا ہے۔

او سی اے سی کے مطابق ملک میں پیٹرول کا صرف 18 دن جبکہ ڈیزل کا 27 دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ تیل منگوانے کے لیے دستیاب سرمایہ مسلسل کم ہورہا ہے، جس کے باعث ملک میں تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 66 ارب 70 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ یہ بھاری رقم پرائس ڈیفرینشیل کلیمز اور مارجن کی مد میں پھنسی ہوئی ہے، جس سے کمپنیوں کی مالی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *