بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

بات ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے، اسد عمر

Tuesday, 20 June, 2023

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بات ہی نہیں کریں گے والی بات غلط ہے۔اسد عمر نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے 1 کروڑ 68 لاکھ ووٹ لیے جبکہ پی ڈی ایم نے مجموعی طور پر سوا دو کروڑ ووٹ لیے، اس لیے سیاسی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جنہیں سوا دو کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا ان سے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جرم کیے ہیں تو اپنا نظام بہتر کریں مگر سیاسی ڈائیلاگ سے منع نہیں کر سکتے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک جس نہج پر پہنچ چکا ہے سب کو دو قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پوزیشن کمپرومائز کرکے حل نکالنا پڑے گا، ورنہ ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، میں ٹکراؤ کی اسٹریٹجی سے متفق نہیں تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *