بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

Thursday, 29 February, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا کر اسمبلی میں لائیں گے۔پارلیمنٹ ہاو ¿س کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت قرضوں کا صحیح استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، عالمی مالیاتی ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے قرضے درست طریقے سے استعمال ہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا کر اسمبلی میں لائیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی ہال میں اکٹھے ہوں گے، حلف بھی اٹھائیں گے اور احتجاج بھی کریں گے، تحریک انصاف کے بانی نے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *