بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بجلی بلوں کے معاملے پر جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

Thursday, 31 August, 2023

کندھ کوٹ: جماعت اسلامی نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا جبکہ خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی بلوں میں اضافے کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔کندھ کوٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے اور ٹیکسسز کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ہم بلوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے ذریعے حکومت کو فیصلہ لینے پر مجبور کریں گے، جماعت اسلامی عوام کیلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ بجلی کا بل نہیں بلکہ موت کا پروانہ ہے، پی ڈی ایم اور پی پی نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کیے جس کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے۔ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف گیارہویں روز بھی عوامی اور تاجروں کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ جہاں صارفین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی۔لاہور میں کالا شاہ کاکو، جامع مسجد روڈ، سکھو موڑ راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ حیدر آباد میں جمعیت علما پاکستان کے تحت مظاہروں میں مظاہرین نے بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کیا اور بلوں کو احتجاج نذر آتش کیا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں