سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور اس نعمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش کل 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں