وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بشری بی بی نے منفی سیاست کی، وہ بانی پی ٹی آئی سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے عوام کو مروانے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لیے بغیر نہیں جاں گی، مگر آپریشن شروع ہوتے ہی بشری بی بی فرار ہو گئیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے پی ٹی آئی کی لاشوں کی خواہش پوری نہیں ہونے دی، اہم موقع پر احتجاج کی کال دینا اچھی روایت نہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ان کے بچے سکون کی زندگی گزار رہے ہیں اور عوام کے بچوں کو سامنے لاتے ہیں، احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار شہید ہوئے، وفاقی حکومت نے صبر سے کام لیا۔





