بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بشری بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

Tuesday, 28 January, 2025

جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشری بی بی کی ایک اور بانء پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسا کیانی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے۔وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشری بی بی 190 ملین پانڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں، اس لیے آج کچھ نہیں ہو گا، حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔عدالت نے بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری درخواستِ ضمانت میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں