بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 17°C
Wednesday, 25 November 2026 | پاکستان: 16 جمادی الثانی 1448

بلوچستان، آواران میں 4.6 شدت کا زلزلہ

Sunday, 26 February, 2023

بلوچستان کے ضلع آواران میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں آوارن میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ضلع آواران اور اس سے متصل ضلع کیچ کے بعض علاقے 24 ستمبر 2013 کو زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوئے تھے۔اس زلزلے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 400 افراد ہلاک جبکہ 599 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *