بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448
بنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

بنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

Friday, 17 July, 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بنوں اور اطراف میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک کردیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 24 گھنٹوں میں بنوں اور اطراف میں فائرنگ کے تبادلوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں اور خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کردیے ہیں، دہشتگردی کےخلاف جاری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *