بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 17 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448
سعودی عرب ہماری ریڈلائن ، پاکستان نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا، خبرایجنسی

سعودی عرب ہماری ریڈلائن ، پاکستان نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا، خبرایجنسی

Friday, 17 July, 2026

اسلام آباد:غیرملکی خبرایجنسی نے پاکستانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عہدیدار اور دیگر ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہماری اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ ہماری سرخ لکیر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ان خدشات کی بنیاد پر کیا گیا کہ رواں برس کے اوائل میں ایرانی میزائل حملوں کے مقابلے میں حوثیوں کے حملوں سے بادل نخواستہ پاکستان کو تنازع میں دھکیلا جاسکتا ہے۔ دو پاکستانی عہدیداروں نے خبرایجنسی کو بتایا کہ پاکستانی فوجیوں کو یمن کے ساتھ سعودی سرحد کے قریب تعینات کردیا گیا ہے۔پاکستانی سیکیورٹی تجزیہ کار محمد عامر رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توقع نہیں کر رہا تھا کہ کشیدگی اس قدر اچانک بڑھ جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تشویش ہے کہ حوثیوں کی پھیلائی کشیدگی سے بحیرہ عرب میں جہازوں کی آمد ورفت متاثر ہوسکتی ہے، جو اہم تجارتی راستہ ہے جس پر پاکستان اور دیگر کئی ممالک کا انحصار ہوتا ہے اور وسیع تنازع روکنا زیادہ مشکل ہوسکتا ہے اور سعودی عرب کے مفادات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے جس پر دوطرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فورسز کے لیے فوجی مداخلت کرنی ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *