بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 25 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

بڑے معرکے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

Saturday, 17 September, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق لیاقت پور سے ایم این اے مخدوم مبین عالم پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے ایم این اے مخدوم مبین عالم کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت پور سے ایم این اے مخدوم عالم پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔


مخدوم مبین عالم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مخدوم مبین عالم کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبر کو ری ٹویٹ کردیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *