بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بھارتی پنڈت کا 4 بچے پیدا کرنے پر انعام کا اعلان

Tuesday, 14 January, 2025

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا نے براہمن برادری کے جوڑوں پر زیادہ بچے پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے ان کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وشنو راجوریا نے 4 بچوں کے والدین کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ ان کے بیان کے بعد تنازع بھی کھڑا ہوگیا۔بھارتی شہر اندور میں اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ہندوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس پر نوجوانوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو غور سے سننا چاہیے کہ آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں خواتین بھی شامل تھیں۔وشنو راجوریا نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ہر جوڑے کے چار بچے ہونے چاہئیں، پرشورام کلیان بورڈ جوڑوں کو 1 لاکھ روپے کا انعام دے گا، چاہے میں پرشورام کلیان بورڈ کا صدر رہوں یا نہ رہوں جوڑوں کو یہ انعام ملتا رہے گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں