بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

بھارت ، بنگلو رو میں زیر تعمیر 7 منزلہ عمارت گر گئی ، 5 افراد ہلاک ، 7 زخمی

Wednesday, 23 October, 2024

بھارتی شہر بنگلورو میں زیر تعمیر 7 منزلہ عمارت گر گئی، 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، جب کہ ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں گرنے والی 7 منزلہ زیر تعمیر عمارت غیر قانونی تھی۔کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت غیر قانونی تھی جس میں روزانہ 26 افراد کام کرتے تھے۔کرناٹک کے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ حادثے کے وقت عمارت میں 21 کارکن موجود تھے، جن میں سے 5 افراد کی موت ہو گئی اور 7 لوگ زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک 13 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ڈی کے شیوکمار کے مطابق اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمارت کو تعمیر نہیں ہونے دیا گیا، یہاں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی عمارت کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مالک، ٹھیکیدار اور تمام متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے بھی کہا کہ بنگلورو میں تمام غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں