بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کررہا ہے، احسن اقبال

Monday, 5 May, 2025

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کر رہا ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اگر کوئی کمزوری سمجھتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بھارت کے اخلاقی اور سفارتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، اس کے پاس کچھ اور نہیں بچا تو اب وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اتر آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرکے پتہ لگنا چاہیے کہ اس واقعے کے ذمہ دار کون ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *