اسلام آباد: بنگلادیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نے 1971 میں بھارت کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے بنگالیوں کی مدد کے بجائے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے دورے کے موقع پر حافظ الدین احمد نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران بنگلادیش بھارت کی کالونی بن چکا تھا جس کی وجہ سے بنگلا عوام پریشان رہے۔
انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد بنگلادیش واپس آئیں تو انہیں جیل جانا ہوگا، انہوں نے ایک مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے، اگر بھارت انہیں واپس نہیں کرتا تو بنگلادیش بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا۔ان کے بقول حسینہ واجد واپسی کے اعلانات صرف اپنے کارکنوں کو متحرک رکھنے کے لیے کرتی ہیں اور آئندہ 10 برس تک ان کی بنگلادیش واپسی کا امکان نہیں۔حافظ الدین احمد نے عوامی لیگ کو دہشت گرد جماعت سے تشبیہ دیتے ہوئے سخت تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت اس پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں