بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

تحریک انصاف کا عمران خان اور اہلیہ کی سزا کیخلاف فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان

Wednesday, 31 January, 2024

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کو لندن منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنا کر انصاف کا خون کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے اصل مجرم نوازشریف، زرداری اور گیلانی ہیں جنہیں مقتدرہ نے گود لے رکھا ہے اور جن کی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے انصاف کا خون کرکے عمران خان کو منفی کیا جارہا ہے، میرٹ اور مواد سے یکسر خالی کینگرو جج کا انصاف کی بنیادوں سے محروم یہ فیصلہ بھی عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ کمپرومائزڈ ججز کے ذریعے سیاست و ریاست پر ظالمانہ قبضے کے سارے منصوبے عوام 8 فروری کو خاک میں ملائیں گے، کینگرو کورٹس کے ذریعے ملک سے عدل و انصاف کی بیخ کنی کا سلسلہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *