بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

تربت میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق

Monday, 13 January, 2025

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں