بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.2°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

ترسیلات زر میں اضافہ، معیشت جام کرنے کا نعرہ دھرا رہ گیا، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

Friday, 10 January, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہیں ، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومتِ پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں