توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کی بانی بشری بی بی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آذربائیجان کے میوزیم میں بینظیر بھٹو شہید کی تصویر دیکھی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کر رہے ہیں جس دوران بشری بی بی کے وکیل نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کئے۔آج ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل کا آغاز کیا۔عدالت میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر آپ کو یا ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب کو موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایک ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بتایا کہ دنیا کے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں پر رکھتے ہیں ان کی تصاویر کے ساتھ۔انہوں نے کہا کہ یاسر عرفات کی جانب سے مسجدِ اقصی کے ماڈل کا تحفہ بھی وہاں موجود ہے، وہاں جانا ہوا تو ہم بھی ڈھونڈتے رہے، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی تصویر نظر آئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بد قسمتی سے کسی اور پاکستانی حکمراں یا شخصیت کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔





