Site icon Daily Pakistan

توشہ خانہ کیس میں فرح گوگی کا نیب کو جواب جمع

توشہ خانہ کیس میں فرح گوگی کا نیب کو جواب جمع

توشہ خانہ کیس میں فرح گوگی کا نیب کو جواب جمع

تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی نےتوشہ خانہ کیس میں نیب کونوٹس کا جواب بھجوا دیا۔ان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے جواب میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ،نیب سیاسی مخالفت میں نوٹسز بھجوا رہا ہے.ایڈووکیٹ اظہر صدیق نےجواب میں کہا ہے کہ چئیرمین نیب طلبی کانوٹس ختم کریں نہیں تواس حوالے سےعدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
جبکہ دوسری جانب نیب نے 2 روز قبل فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا۔نیب راولپنڈی کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےتحائف فروخت میں کردار پرفرح گوگی کوڈی ایچ اےلاہورکے پتے پرارسال کیے گئے. نوٹس میں فرح گوگی کو 21 مارچ کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔

Exit mobile version