بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

Sunday, 28 July, 2024

مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصر اللہ رندھاوا پر مشتمل 4 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی۔مذاکراتی ٹیم میں نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر العظیم شامل ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی میں انجینئر امیر مقام، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری شامل ہیں۔اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی حکومتی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔ جماعت اسلامی اپنے 10 مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے گی۔دوسری جانب واسا کی جانب سے دھرنے کے شرکا کے لیے پینے کے پانی کا ٹینکر پہنچا دیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *