بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 6 محرم 1448

جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا: زرتاج گل وزیر

Tuesday, 15 July, 2025

پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔ڈی جی خان سے جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے جمشید دستی سے متعلق فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جمشید دستی کی سیاست نے سرائیکی وسیب کے محروم طبقے میں نام پیدا کیا، انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی سے وفا نبھائی۔
زرتاج گل نے یہ بھی کہا ہے کہ جمشید دستی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، انہیں ہائر فورم سے انصاف ملنے کی توقع کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس منظور کر لیا۔جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کر لیں۔رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار دے دی گئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *