بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.5°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

جنگ بندی، اللہ نے پاکستان کو سرخرو کردیا، نواز شریف

Saturday, 10 May, 2025

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نواز شریف نے کہا کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جیت گیا! الحمدُ للّٰہ! انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔مریم نواز نے کہا ہک ہم نے دنیا کو سمجھا دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور پاکستان محفوظ اور محب وطن ہاتھوں میں ہے۔ قوم کو فتح مبارک، پاکستان زندہ باد۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *