پوری دنیا میں پاکستان کی سفارت کاری کی تعریفیں ہو رہی تھیں۔ اسلام آباد ایم او یو میں جن 14 نقاط پر اتفاق کیا گیا تھا ان میں ایران کی قیادت کو منجمد اثاثوں کی بحالی اور تیل فروخت کرنے کی اجازت سے کافی فائدہ ہونا تھا۔ اچانک ابنائے ہرمز میں دو جہازوں پر ایران کی فائرنگ سے معاملہ بگڑ گیا یا امریکی قیادت نے ،MOU توڑنے کے لئے یہ بہانہ بنایا ؟۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکہ کی طرف سے MOU کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے شہروں پر بمباری شروع کر دی اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ایرانی قوم نے اپنے سپریم لیڈر ایت اللہ علی خامنائی کے جنازے میں شرکت کرکے جس بھرپور یکجہتی اور یگانگت جا نظاہرہ کیا اس کی مثال تاریخ میں بہت کم ملے گی۔ امریکہ نے ایران کے پل عمارتوں بجلی گھروں اور پانی کے ہلانٹس کو نشانہ بنایا اور ایران نے اس کے جواب میں اپنے دور مار کرنے والے میزائیلوں سے اردن کویت بحرین قطر میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔اردن میں فوجیوں کی رہائش گاہوں ویلفیر سینٹرز اور ہینگرز میں کھڑے ہوئے مہنگے امریکی جنگی طیاروں کو تباہ کیا کویت میں سمندری پانی کو میٹھا کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچایا۔ امازون کے ڈیٹا سینٹر کو تباہ کیا اردن میں ایرانی ڈرونز سے امریکی فوج کی بیرکوں کو نقصان پہنچا دو امریکی فوجی ہلاک اور 500 کے قریب زخمی ہوئے ۔ جب سے ٹرمپ کو امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا معلوم یوا یے انہوں نے سینٹ کام کو حملے مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ایران پر امریکی بمباری کو گیارہ روز گزر چکے ہیں ۔ اگرچہ امریکی بمباری سے ایران کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے لیکن ایران نے میزائیلوں کے زرلعے گلف کے ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر امریکہ کا کئی گنا زیادہ نقصان کیا ہے۔ ایران نے جوابی وار کر کے تیز میزائل نظام ،ریڈار سسٹم تباہ کیا اور ایف- 15 طیارہ مار گرایا۔
پاکستان قطر اور ترکی اب بھی دونوں ممالک کو مزاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اسی سلسلے میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا ان کی وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقاتیں ہوئیں وزیر اعظم ںے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا اور ایرانی صدر پزشکیان کے دورہ ہاکستان کے دوران کئے گئے معاہدوں کو اگے بڑھانا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا (فلپائن) میں منعقد اسیان کانفرنس میں شرکت کی ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان سفارت کاری کی بات کی ۔اگر ایران بات چیت میں سیریس ہے تو ہم بھی سنجیدہ ہیں اور اگر ایران سیریس نہیں یے تو ہم بھی اپنے اور اتحادیوں کے لئے جو کچھ ہو گا کریں گے لیکن ایران کو نیوکلیر صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ ایران پر بمباری تیز کرنے پر زور دے رہے ہیں اور دھمکی دی ہے ایران کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کریں گے ۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ابنائے ہرمز پر ایران کی مکمل حکمرانی یے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز نہیں گزرے گا وہ تیل کا ایک قطرہ بھی ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے۔ دوسری طرف ہوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ بحر احمر سے سعودی عرب کا کوئی جہاز نہیں گزرے گا جو جہاز بھی گزرنے کی کوشش کرے گا اسے اڑا دیں گے۔ اس دھمکی کے بعد سعودی عرب کے تیل سے لدے یوئے دو جہازوں نے راستہ تبدیل کر لیا اس بندش سے سعودی عرب کی ایکسپورٹس متاثر ہوں گی ۔ ایران امریکہ جنگ میں وزارت دفاع کے اب تک 37 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں ۔ ایران کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں میزائل گرائے گئے ہیں ۔ اس وقت پینٹاگان کو وما ہاٹ، تھاٹ اور انٹر سیپٹر میزائیلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق
وزارت دفاع کو فنڈز اور میزائیلز کی سخت کمی کا سامنا ہے۔ مبینہ طور پر دس روزہ جنگ بندی کی تجویز پر بات چل رہی دونوں فریق ابھی تک لڑائی کے موڈ میں ہیں صدر ٹرمپ نے زیر زمین کمپلیکس پر بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹرتھ پر امریکہ کی افغانستان ،کوریا، عراق ،ویت نام وینزویلا اور ایران میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا تقابلی جائزہ ہیش کرتے ہوئے لکھا یے کہ چار ماہ سے بھی کم عرصے میں صرف 18 امریکی فوجی مارے گئے ۔ الجزیرہ کے مطابق اس کے جواب میں لکھا یے کہ میناب سیکنڈری سکول پر دو امریکی میزائیلز سیجو ہلاکتیں ہوئی ہیں امریکیوں کا اصلی چہرہ دکھانے کے لئے کافی ہے ۔ امریکی وزیر خاجہ مارکو روبیو سمجھداری کی بات کرتے ہوے سفارتکاری پر زور دے رہے ہیں ۔نائب صدر جے ڈی وینس بھی بات چیت کے حق میں ہیں ۔ اسرائیل لڑائی کا خاتمہ نہیں چاہتا نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے بعض وزرا نے اسلام اباد MOU کو ناکام بنایا۔ چار امریکی فوجیوں کی لاشیں جب امریکہ پہنچیں تو کہرام مچ گیا صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر حکم دیا کہ ایران کو جہنم بنا دو ۔ سیٹکام کے مطابق ایران پر حملوں کی 12 ویں لہر مکمل کر لی ہے اس میں بحری عسکری مراکز ڈرونز کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا ۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر امریکہ ایران جنگ روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
پاکستانی قیادت ایک بار بھر امریکہ ایران جنگ رکوانے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں اتر چکی ہیے ۔ دس روزہ جنگ بندی کے لئے کوشش ہو رہی ہے اب تازہ صورت حال کے تناظر میں اس میں تیزی ائی ہے ۔ فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ ترکی اور ایرانیی وزیر داخلہ کا دورہ ہاکستان بھی جنگ رکوانے کی کوشش ہی لگتی ہے ۔ اگر یہ جنگ جاری رہتی ہے تو تیل کا بحران پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جس سے مغرب بھی نہیں بچ سکے گا ۔ امریکہ اور ایران کو سفات کاری سے اس مسلے کا حل نکالنا ہوگا ۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں