بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22°C
Monday, 16 November 2026 | پاکستان: 7 جمادی الثانی 1448
بلاول بھٹو

حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت

Monday, 16 November, 2026

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوریت کو کم زور کریں، جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہم ہوتا ہے، اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *