بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24°C
Thursday, 23 July 2026 | پاکستان: 9 صفر 1448

خواتین کی ملازمت پر پابندی پر تنقید،طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

Saturday, 31 December, 2022

کابل:خواتین کی ملازمت پر پابندی پر عالمی برادری کی تنقید پر طالبان حکومت کا رعمل سامنے آگیا۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا ہے کہ شریعت میں روزگار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں۔خواتین کوشرعی طریقے تلاش کرنا چاہیے۔مسلمان ہونے کے ناطے تمام مردوں اور خواتین کو شرعی طریقے سے کام کرنے کا حق حاصل ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کامزید کہنا تھا کہ خواتین کو ادا روں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔امارت اسلامیہ کاغیر ملکی اداروں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ان اداروں میں اصول زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان کے پاس غیر ملکی ڈونرز ہیں اور غیر ملکی بھی کام کرتے ہیں جو اسلامی اصولوں کو نہیں جانتے۔طالبان حکومت نے گزشتہ ہفتے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں خواتین کو کام کرنے سے منع کیا گیا تھا اس فیصلے کو عالمی برادری نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *