بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتار ی کا عندیہ دیدیا

Monday, 25 November, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ویڈیو بیان پر مقدمات میں بشری بی بی ضرورگرفتار ہوں گی۔گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، علی امین گنڈا پوراحتجاج کر رہے ہیں، انہیں اسلام آباد فتح کرنے کے بجائے صوبے میں ہونا چاہیے، گن پوائنٹ پرمذاکرات پریقین نہیں رکھتا، ایسیلوگوں سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین خون ریزی ہورہی ہے، امن وامان صوبوں کی ذمہ داری ہے،اگرمسلح جتھے اسلام آباد لاسکتے ہیں توپارا چناربھی جائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا جیسیلوگوں کی کوئی ساکھ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے زیادہ صوبے کا امن اہم ہے۔راستوں کی بندش کے حوالے سے سوال پر خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کیراستیبند نہیں کھلیہیں، پنجاب کے کسی شہر سے ان کیلوگ نہیں نکلے، لاہورکی ان کی لیڈرشپ ڈیڑھ سال سیغائب ہے جبکہ بشری کے ویڈیو بیان پر مقدمے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری ضرور ہوگی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *