بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.8°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

دس فیصد صارفین بھی بجلی کے بل نہیں دیتے، مفتاح اسماعیل

Monday, 28 August, 2023

سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دس فیصد صارفین بھی بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ مئی جون میں بجلی کی طلب زیادہ ہوتی ہے، مئی جون میں بجلی کی زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مئی جون میں مہنگے فیول پر بجلی بناکر فراہم کی گئی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں فیصلہ ہوا تھا کہ مارکیٹیں جلد بند کی جائیں گی، پرویز الہیٰ وزیرِاعلیٰ بنے تو انھوں نے مارکیٹوں سے متعلق تعاون چھوڑ دیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دکانداروں کی لابی ہوتی ہے، مارکیٹیں جلد بند کرانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں