بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سابق وزیراعظم عمران کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے، سلمان اکرم

Tuesday, 25 February, 2025

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، چند دن قبل ان سے بچوں کی بھی فون پربات کرائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،انہوں نے مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھنے کا کہا ہے، بطورسابق وزیراعظم بانی کوان کے حقوق نہیں مل رہے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو حالیہ دورہ سندھ بارے بریفنگ دی، سندھ میں پانی کے مسئلے کی وجہ سے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم سندھ کے حقوق کے لیے لڑیں گے، سندھ میں وڈیروں کا راج بہت ہوگیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا، انہوں نیکہا جو پارٹی کے خلاف کام کرتے ہیں، سخت کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ کی صورتحال پر بہت افسردہ ہیں جبکہ عمرایوب نے عمران خان کی اجازت کے بعد چیف جسٹس آف سیملاقات کی،انہوں نے کہا پارٹی آپ کی قیادت میں متحد ہے، دوران ملاقات عمران خان کو ہائی کورٹ بارالیکشن بارے بھی آگاہ کیا۔سیکرٹری جنرل تحریک اںصاف کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے بے دخل کیا جائے گا، شیرافضل مروت کے فیصلے بارے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں