بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ

Thursday, 22 February, 2024

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز سابق کمشنر راولپنڈی کو بیان دینے کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔واضح رہے کہ 17 فروری کو راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔اسی روز راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگیوں پر استعفیٰ دے دیا اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *