بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.7°C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 27 ذوالحجۃ 1447

سبی ضمنی انتخاب ، پی پی کے میر کوہیار خان ڈومکی کامیاب

Monday, 18 November, 2024

بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی آٹھ سبی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے میر کوہیار خان ڈومکی نے جیت لیا۔تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق میر کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 665 ووٹ حاصل کئے۔آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں