کالم

ستھرا پنجاب پروگرام

ستھرا پنجاب پروگرام ایک بہترین پروجیکٹ ہے جسے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے شروع کروایا ہے۔جس سے پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مثالی صفائی دیکھنے کو ملی ہے. یہ وہ شاندار پروجیکٹ ہے کہ جس نے شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک انقلاب برپا کیا ہے اور حقیقی معنوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے دور رس نتائج کے حامل رزلٹ دیے ہیں کہ دوست تو دوست دشمن بھی اس پراجیکٹ کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتے ہیں .وہ مقام جو برسوں سے گندگی تعفن اور بدبو سے اٹے ہوتے تھے .جہاں سے گزرنا بھی محال تھا.جہاں بدبو کے اٹھتے بھبھوکے جینا حرام کر دیتے تھے وہاں پر ستھرا پنجاب پروگرام لا کر صفائی ستھرائی کی ایک عمدہ مثال قائم کر دی ہیاور اپنے قول و فعل و عمل سے بتا دیا ہے کہ ایسے ہوتے ہیں شاندار صفائی پروجیکٹ اور ایسی ہوتی ہے بہترین صفائی و ستھرائی .وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے اس پروجیکٹ ستھرا پنجاب کو لا کر صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک بہترین عوامی خدمت کی عمدہ مثال قائم کی ہے .آپ عید الاضحی کو ہی دیکھ لیں .اس پروجیکٹ کے آنے سے پہلے شہروں اور دیہاتوں کا گندگی اور کوڑا کرکٹ کے حوالے سے کیا حال تھا سبھی جانتے ہیں ۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانا کتنا بڑا مسئلہ تھا مگر اب کے بار تو کمال صورتحال تھی .عید الاضحی سے پہلے اور بعد تک اور اب تک نہ تو کہیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہیں اور نہ ہی بدبو پھیلاتی آلائشوں کے انبار۔ LWMC نے اتنا اچھا بہترین اور مثالی کام کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایک اچھی اور بڑی عید حقیقی طور پر انجوائے کرنے کا خوب موقع ملا ہے .جدھر بھی دیکھو صفائی اور ستھرائی کی بہترین صورتحال ہے اور کوڑا کرکٹ پہلے سے ہی اٹھا لیا گیا .عید کے تینوں دن ورکرز مسلسل متحرک رہے .گھروں کا کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا اور ساتھ ساتھ قربانی کی آلائشوں کو بھی اچھے اور جدید سائنٹیفک طریقے سے فوری تلف کرتے نظر آئے۔راقم الحروف نے نماز عید کے لیے اپنے شہر کوٹ رادھا کشن کی جامع مسجد شاہ صاحب والی کا رخ کیا۔باہر نکلا تو سڑکوں بازاروں گلیوں کا منظر انتہائی دلکش اور پیارا تھا کہ ہر طرف صفائی ہی صفائی تھی .آنکھوں پر یقین نہیں ارہا تھا۔آنکھوں کو مسلا، ٹٹولا اور پھر دیکھا ۔سامنے کا منظر ناقابل یقین حد تک یکسر بدلا ہوا تھا .جیسے برسوں سے بے ترتیب بکھرے اور ٹوٹے ہوئے شہر کو قرینے سے ٹرے میں سجا کر رکھ دیا گیا ہو۔ایسی صفائی کہ کیا کہنے ،اپنی مثال آپ۔تعریف کے لیے الفاظ ڈھونڈنا مشکل ہے .بہت اعلیٰ. قابل تعریف .شاباش انتظامیہ .ویلڈن LWMC .سب سے بڑھ کر انتہائی قابل ،محنتی ،باوقار ،اپنے کام سے انتہائی مخلص اور سنجیدہ ،اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ عید پر بھی ہمراہ عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے حکم اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی واضح ہدایات کی روشنی میں تحصیل کوٹ رادھاکشن میں تجاوزات کے خاتمے اور صحت و صفائی کے حوالے سے وہ کچھ کر دکھایا ہے جو ایک خواب لگتا تھا .عید الاضحی سے پہلے اور عید کے تینوں ایام بہترین اور مثالی صفائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سہیل ریاض چھینہ نے LWMC کے سی ای او زین گیلانی yb ,طارق گیلانی ،مینجر خواجہ محمد علی ،اسسٹنٹ مینجر حسیب ملک ،اسسٹنٹ مینجر آپریشن باقر، اربن ایریا منیجر ڈاکٹر لیاقت سردار کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے اور LWMC کے تحصیل مینجر قاسم بن عزیز کو عید الاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی کو یقینی بنانے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے .جس کے یقینا قاسم بن عزیز حقدار بھی ٹھہرتے تھے .اربن ایریا مینجر ڈاکٹر لیاقت سردار بھی عید کے دنوں میں ہمراہ LWMC ٹیم بھرپور عوامی خدمت کرتے شہر بھر میں خاصا متحرک نظر آئے ۔ ایک انتہائی ذمہ دار فرد ہیں. LWMC یسین برادرکمپنی شہر کوٹ را دھاکشن میں صفائی کے حوالے سے ایک خوشگوار تازہ ہوا کے جھونکے جیسی ہے .شہر اور تحصیل بھر میں LWMC کی کارکردگی کو عوامی سطح پر بے حد سراہا گیا ہے اور بے شمار عوامی آرا سامنے آئی ہیں جس نے LWMC ۔ یسین برادر کمپنی کے کام اور معیار کو چار چاند لگا دیے ہیں اور شاندار عوامی تعریفی کلمات سے سجا دیا ہے .سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کوٹ رادھا کشن محمد یوسف انور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ "میں نے اپنی 30سالہ کوٹ رادھاکشن کی زندگی میں ایسی بے مثال صفائی نہیں دیکھی ہے جس کا کریڈٹ ایل ڈبلیو ایم کو جاتا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سہیل ریاض چھینہ اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی خراج تحسین پیش کیے جانے کے قابل ہیں۔ ملک محمد سلمان نے بھی LWMC کی کارگردگی کو بے حد سراہا ہے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ را دھا کشن سہیل ریاض چھینہ کی بہترین حکمت عملی اور ٹیم مینجمنٹ کی بے حد تعریف کی ہے کہ بے شک انہوں نے کر دکھایا ہے .یہ انہی کا ہی کام تھا .معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید ندیم شاہ نے بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیم اچھا کام کر رہی ہے .امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس میں مزید نکھار آئے گا۔ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت فاروق جٹ نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی والے سڑکوں بازاروں گلی کوچوں میں اچھا کام کر رہے ہیں .صفائی ستھرائی کے عمل سے مکمل مطمن ہیں ۔ ایل ڈبلیو ایم سی عوامی فلاح و بہبود کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔امید ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی والے محترمہ مریم نواز صاحبہ کے وژن کے تحت اس شہر کو صاف ستھرا بنا کر ایک مثال بنائیں گے .معروف سیاسی و سماجی شخصیت طاہر یحیی خان نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارگردگی کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے اس کا سارا کریڈٹ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سہیل ریاض چھینہ اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کو دیا ہے کہ جن کی سربراہی میں پہلی بار عید پر کچھ اچھا دیکھنے کو ملا ہے۔ممتاز ماہر تعلیم سر ذکا اللہ نے بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی شاندار کارگردگی کو سراہتے ہوئے اسے شہر کوٹ رادھا کشن کے لیے اچھا شگون قرار دیا ہے۔ممتازسیاسی سماجی وکاروباری شخصیت حکیم محمد رضوان نے بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں شاباش دے کر زبردست انداز میں سراہا ہے . ممتاز سماجی شخصیت حاجی محمد انصاری نے بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو بہت اچھا,عظیم کام کہہ کر شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ ملک رشید احمد خان ایم این اے این اے 132 ,وفاقی وزیر مملکت نے بھی ایل ڈبلیو ایم سی، تقریب تقسیم انعامات میں LWMC اور اسسٹنٹ کمشنر کی کارکردگی کو انتہائی اطمینان بخش قرار دیا ہے .انہوں نے مثالی صفائی پر ایل ڈبلیو ایم سی کو مبارکباد بھی پیش کی ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ورکرز میں بطور انعام بہترین صفائی، دس دس ہزار روپے فی کس رقم کے چیک بھی تقسیم کیے ہیں .تحصیل کوٹ رادھا کشن کے باسی ایل ڈبلیو ایم سی یسین برادر کمپنی کے آنے سے بے حد خوش ہیں اور اسے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کاصفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک انتہائی احسن اقدام قرار دے رہے ہیں .تحصیل کوٹ رادھکشن کی عوام کی اکثریت اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے عید پرصفائی ستھرائی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر بے حد خوش ہیں اور انہیں بہترین کارگردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے