بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 12 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

سموگ کے حوالے سے پختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے ، بیرسٹر سیف

Thursday, 14 November, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سموگ کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور میں سموگ نے تاحال خطرناک حد عبور نہیں کی تاہم احتیاط کی ضرورت ہے، وزیراعلی نے سموگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای پی اے سے روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہے ہیں، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس اوسط 112 ہے جو تسلی بخش ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کے حوالے سے غلط اعداد و شمار سے پرہیز کیجئے، سموگ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت بالکل الرٹ ہے، کسی بھی پریشانی کی ضرورت فی الحال نہیں ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں