سونا ہو گیا مزید مہنگا ہو گیاصرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 150 روپے اضافے سے 1لاکھ 45 ہزار 50 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونا 129 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 3 ڈالر کم ہو کر 1709 ڈالر زفی اونس ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1709 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب روپیہ تگڑا،ڈالر کو رگڑا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے69 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 220 روپے 25 پیسے کا ہوگیا، پاکستان کی معیشت کے آثار نمایاں ہونے لگے،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے برے دن جاری ہیں ،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر ایک روپے69 پیسے سے نیچے آگیا ،اس وقت انٹربینک میں ڈالر 221 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 221.94روپے سے کم ہوکر 220.25روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والے اب ڈالر فروخت کررہے ہیں۔
دوسری جانب اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کم ہوکر 1580 روپے ہوگئی